ٹیکنالوجی

شینژو 24 خلائی مشن چین کے خلائی سٹیشن سے منسلک، عملہ خلائی سٹیشن میں داخل

بدھ کے روز چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ ہونے والا شینژو 24 خلائی مشن چین کے خلائی سٹیشن سے منسلک ہو گیا۔

بعد ازاں شینژو 24 کا عملہ، جس میں پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی بھی شامل ہیں، خلائی سٹیشن میں داخل ہو گیا۔

تیانگونگ پر پہلے سے موجود شینژو 23 مشن کے عملے نے اپنے نئے ساتھی خلا بازوں کا استقبال کیا۔

چینی خلائی سٹیشن کے ایکس ہینڈل سے جاری تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ یہ چین اور پاکستان کے درمیان بین الاقوامی خلائی تعاون کے ایک نیا باب کا آغاز ہے۔

شینژو 24 خلائی مشن کے تحت تین خلا بازوں کو تیانگونگ خلائی سٹیشن بھیجا گیا ہے جن میں تانگ ہونگ بو بطور کمانڈر، وو یی بطور فلائٹ انجینیئر اور محمد ذیشان علی بطور پے لوڈ سپیشلسٹ شامل ہیں۔

شینژو 24 پاکستانی وقت کے مطابق صبح تقریباً آٹھ بج کر 56 منٹ پر تیانگونگ خلائی سٹیشن سے منسلک ہوا۔ خلائی جہاز نے زمین سے روانگی کے بعد تقریباً ساڑھے تین گھنٹے میں اپنا سفر مکمل کیا۔

جواب دیں

Back to top button