ٹیکنالوجی

نظامِ شمسی کے سیاروں کے کتنے چاند ہیں؟ تعداد جان کر حیران رہ جائیں گے

سورج کی طرح چاند بھی اکیلا نہیں، بلکہ نظامِ شمسی کے تقریباً ہر سیارے کے اپنے چاند موجود ہیں۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق زمین کا صرف 1 چاند ہے، جبکہ بعض سیاروں کے درجنوں چاند ہیں۔

عطارد اور زہرہ ایسے 2 سیارے ہیں جن کا کوئی قدرتی چاند نہیں، عطارد سورج کے انتہائی قریب ہے، جس کی کششِ ثقل اور دیگر اثرات کے باعث اس کے لیے چاند کو اپنے مدار میں برقرار رکھنا مشکل ہے، تاہم زہرہ کے چاند نہ ہونے کی وجہ تاحال سائنس دانوں کے لیے ایک معمہ ہے۔

زمین کا 1 جبکہ مریخ کے 2 چاند ہیں، جن کے نام فوبوس اور ڈیموس ہیں۔

مشتری کے اپریل 2026ء تک معلوم چاندوں کی تعداد 115 بتائی گئی ہے، اس کے نمایاں چاندوں میں آئی او، یوروپا اور کالیستو شامل ہیں۔

مشتری کے چاند گینی میڈ کو نظامِ شمسی کا سب سے بڑا چاند ہونے کا اعزاز حاصل ہے، ان میں سے بعض چاند عام دوربین یا بائنوکیولرز سے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

زحل کے جون 2026ء تک معلوم چاندوں کی تعداد 293 بتائی گئی ہے، ان میں میماس، اینسیلاڈس اور ٹی تھیس شامل ہیں، زحل کے چاند ٹائٹن کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے گرد بھی فضا موجود ہے۔

یورینس کے 29 معلوم چاند ہیں، جن میں سے بعض کی ساخت میں برف شامل ہے، جبکہ نیپچون کے 16 معلوم چاند ہیں، نیپچون کا چاند ٹرائٹن جسامت میں بونے سیارے پلوٹو کے برابر ہے۔

ماہرین کے مطابق چاند مختلف اشکال، جسامت اور اقسام کے ہوتے ہیں، بیشتر چاند ٹھوس اجسام ہیں، جبکہ چند کے گرد فضا بھی پائی جاتی ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ نظامِ شمسی کے ابتدائی دور میں زیادہ تر سیاروں کے چاند ان کے گرد گردش کرنے والی گیس اور گرد و غبار کی ڈسک سے وجود میں آئے۔

جواب دیں

Back to top button