فن اور فنکار

دلجیت دوسانجھ کے اگلے کنسرٹ میں بم حملے کی ایک اور دھمکی موصول

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو اگلے کنسرٹ سے قبل ایک اور بم حملے کی دھمکی موصول ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجیت دوسانجھ کا اگلا کنسرٹ 29 نومبر کو بنگلور میں ہے، مذکورہ کنسرٹ سے قبل گلوکار کو ایک بار پھر بم حملے کی دھمکی موصول ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ای میل دھارواڑ کے پولیس کمشنر کو بھیجی گئی ہے۔ اس میں کنسرٹ میں شرکت کا ارادہ رکھنے والے افراد کو تقریب کے مقام پر ممکنہ دھماکے سے خبردار کیا گیا ہے۔

مبینہ طور پر پیغام میں شرکا کو یہ مشورہ بھی دیا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو کنسرٹ میں نہ لائیں۔ اس کے علاوہ انہیں فون کالز کا جواب دینے اور میٹرو میں سفر کرنے سے بھی گریز کرنے کی تنبیہ کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے کنسرٹ کے مقام پر ممکنہ حملے سے متعلق خبردار کرنے والی ایک ای میل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حکام موصول ہونے والی ای میل کا جائزہ لے رہے ہیں اور دھمکی سے متعلق تفصیلات کی جانچ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button