سیانے کوے نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا، فیصلہ سازی میں انسانوں سے دگنا تیز

سیانے کوے کی ذہانت نے سائنسدانوں کو بھی حیران کر دیا، حالیہ تحقیق میں اس پرندے کی فیصلہ سازی سے متعلق دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔
محققین کے مطابق کوے انسانوں کے مقابلے دگنا تیز فیصلہ سازی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند برس کے دوران سائنس نے جانا ہے کہ کوے چیزیں بنانے، ذخیرہ کرنے اور ٹولز کی نگہداشت کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ کھیلنا پسند کرتے ہیں۔
جرنل سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنسدانوں نے اب دریافت کیا ہے کہ یہ پرندہ انسانوں اور بندروں سے دگنا زیادہ تیزی سے فیصلے کر سکتا ہے۔
جرمنی کی ٹوبنگن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں اس پرندے پر کیے جانے والے تجربات میں دریافت ہوا ہے کہ آنکھوں سے دیکھتے ہوئے کوے کو ایک فیصلہ کرنے میں محض 235 ملی سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔
درحقیقت وہ پرواز کے دوران پلک جھپکنے سے بھی کم وقت میں متحرک نقطوں کے گھومنے کے پیٹرن کا تعین کر کے اس کے مطابق ردِعمل ظاہر کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق اس سے عندیہ ملتا ہے کہ کوؤں کا دماغ تفصیلات کا کیسے تجزیہ کرتے ہوئے اس کے مطابق فیصلے کرتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران کوؤں کو ایک ٹچ اسکرین میں حرکت کرنے والے نقطے دکھائے گئے۔
پرندوں کو یہ تعین کرنا تھا کہ یہ نقطے بائیں جانب جائیں گے یا دائیں جانب، جس کے مطابق انہیں اسکرین کی ایک سائیڈ کی جانب چونچ کر کے جواب دینا تھا۔
محققین نے دریافت کیا کہ اس پرندے کی کارکردگی دنگ کر دینے والی تھی یہاں تک کہ کئی بار نقطوں کی حرکت کی سمت کا تعین کرنا مشکل تھا، مگر پھر بھی کوے درست سمت کا تعین کرنے میں کامیاب رہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس تحقیق سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں کوے آنکھوں کے سامنے موجود تفصیلات کا تجزیہ اور اس کے مطابق ردِعمل ظاہر کر سکتے ہیں۔
محققین کو جس چیز نے زیادہ حیران کیا وہ یہ تھا کہ بظاہر کوے اسی طرح کے دماغی طریقہ کار کے مطابق فیصلے کرتے ہیں، جو انسانوں اور دیگر ممالیہ جانداروں میں نظر آتا ہے، حالانکہ ان پرندوں کا دماغ کافی مختلف ہوتا ہے۔
البتہ محققین ابھی تک اس کے پیچھے چھپے حیاتیاتی میکنزم کو شناخت نہیں کر سکے۔
اس سے قبل مئی 2024ء میں اسی یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کوے 1 سے 4 تک بلند آواز میں گنتی بھی کر سکتے ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ اسکرین پر نمبروں کو دیکھ کر ان کے مطابق کاں کاں بھی کر سکتا ہے۔