کھیل

پاکستان کیخلاف میچ میں بال ٹیمپرنگ کی تجویز کس آسٹریلوی کرکٹر نے دی؟

آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپن بولر نیتھن لیون نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کی تجویز دی تھی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 2018ء میں پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں نیتھن لیون نے مبینہ طور پر منٹس کے استعمال کی بات کی تھی، انہوں نے پوچھا تھا کہ منٹس کس کے پاس ہیں اور گیند کون تیار کرے گا۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیتھن لیون کی تجویز پر ایک نئے ساتھی کھلاڑی نے سخت اعتراض کیا تھا جبکہ سابق کپتان ٹم پین اور کوچ جسٹن لینگر نے مبینہ طور پر منٹس کے استعمال کی کوشش روک دی تھی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں آسٹریلوی میڈیا نے ایک تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بال ٹیمپرنگ کی تجویز کا انکشاف کیا تھا۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتھن لیون کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا بھی امکان ہے، انہیں پہلے ٹیسٹ سے باہر رکھنے کی وجہ حالیہ کارکردگی بتائی گئی ہے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا۔

جواب دیں

Back to top button