فن اور فنکار
بھارتی گلوکارہ نے پاکستانی لوک گیت ’سمی میری وار‘ کی نقل کر لی

پاکستان کے مقبول لوک گیت ’سمی میری وار‘ کی بھارتی گلوکارہ تلسی کمار نے نقل کر لی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔
’سمی میری وار‘ ایک قدیم پاکستانی پنجابی لوک گیت ہے، جسے مختلف گلوکاروں نے اپنی آواز میں پیش کیا ہے۔
نئی نسل میں اس گیت کو قرۃ العین بلوچ اور عمیر جسوال کی آواز میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کے ذریعے خصوصی مقبولیت حاصل ہوئی، تقریباً ایک دہائی قبل ریلیز ہونے والا یہ گیت آج بھی موسیقی کے شائقین میں مقبول ہے۔
اب بھارتی گلوکارہ تلسی کمار کا گایا ہوا ایک گیت ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے، جسے ’سمی میری وار‘ پاکستانی گیت کی نقل قرار دیا جا رہا ہے۔
اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
بھارتی گلوکارہ کے نئے گیت اور پاکستانی لوک گیت کی مماثلت پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔







