کھیل

غصے میں آ کر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست نہیں، کوہلی 10 سال بعد پچھتائیں گے

بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 10 سال بعد اپنے اس فیصلے پر پچھتائیں گے۔

کپل دیو نے مئی 2025ء میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے ویرات کوہلی کے فیصلے کو ان کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کوہلی کو ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑنی چاہیے تھی کیونکہ ان کی فٹنس دیگر کھلاڑیوں سے کہیں بہتر ہے اور وہ 25 سالہ کرکٹر کو بھی فٹنس میں چیلنج کر سکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں کپل دیو نے کہا ہے کہ غصے میں آکر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا درست نہیں، کھلاڑیوں کو سابق بھارتی کرکٹر موہندر امرناتھ کی طرح ہونا چاہیے، جنہیں کئی مرتبہ ٹیم سے ڈراپ کیا گیا لیکن انہوں نے واپسی کر کے خود کو ثابت کیا۔

کپل دیو نے بھارتی کپتان روہت شرما کے مستقبل پر بھی اظہار خیال کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ سلیکٹرز پر چھوڑ دینا چاہیے، وہ ملک کے لیے بہت خدمات انجام دے چکے ہیں، تاہم کوئی بھی کھلاڑی ہمیشہ کھیلتا نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سنیل گواسکر، سچن ٹنڈولکر، انیل کمبلے، روی چندرن ایشون اور مہندر سنگھ دھونی جیسے بڑے کھلاڑی بھی 1 دن کھیل سے رخصت ہوئے، ہر کھلاڑی کو 1 دن جانا ہوتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button