کھیل

20 ہزار فٹ کی بلندی پر شطرنج کے مقابلے کا نیا ریکارڈ قائم

امریکا کے 2 شہریوں نے زمین سے 20 ہزار 593 فٹ کی بلندی پر شطرنج کھیل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 32 سالہ ایڈم وائننگر اور 44 سالہ جوشوا ہوسٹ نے 31 مارچ 2026ء کو ایکواڈور کے بلند ترین پہاڑ چمبورازو کی چوٹی پر شطرنج کا مقابلہ کیا، جس کے بعد انہیں سب سے زیادہ بلندی پر بورڈ گیم کھیلنے کا عالمی اعزاز حاصل ہو گیا۔

دونوں دوستوں کے لیے یہ کارنامہ صرف ذہنی صلاحیت کا امتحان نہیں بلکہ جسمانی برداشت کا بھی بڑا چیلنج تھا، ایسی صورتِ حال میں پہاڑ کی چوٹی پر آکسیجن کی کمی، شدید سردی اور خراب موسمی حالات نے ان کی مشکلات میں اضافہ کیا۔

ایڈم وائننگر نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شطرنج میرا پسندیدہ کھیل ہے اور پہاڑ کی چوٹی پر یہ کھیل کھیلنے کا تجربہ ناقابلِ فراموش تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں دوستوں نے اس مہم کی تیاری کے لیے مختلف مقامات پر شطرنج کھیلی اور پہاڑوں پر چڑھنے کی متعدد مہمات میں بھی حصّہ لیا۔

اس سے قبل برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ٹم ما اور نیل لافٹن نے 17 ستمبر 2024ء کو نیپال کے پہاڑ پوتھا ہنچولی پر 20 ہزار 393 فٹ کی بلندی پر شطرنج کھیل کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button