شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈاڈلانی کی ماہانہ آمدن سامنے آ گئی

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈاڈلانی کی ماہانہ آمدن سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پوجا ڈاڈلانی گزشتہ 14 برس سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر رہی ہیں، انہوں نے 2012ء میں اداکار کے ساتھ کام کا آغاز کیا تھا اور اب وہ ناصرف ان کی چیف منیجر بلکہ برانڈ اسٹریٹجسٹ اور قریبی قابلِ بھروسہ ساتھی بھی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 42 سالہ پوجا ڈاڈلانی نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں 38 کروڑ 21 لاکھ بھارتی روپے مالیت کا 1 لگژری اپارٹمنٹ خریدا ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پوجا ڈاڈلانی کو شاہ رخ خان کی جانب سے تقریباً 70 لاکھ بھارتی روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔
پوجا ڈاڈلانی شاہ رخ خان کے فلمی شیڈول، تعلقاتِ عامہ، برانڈ معاہدوں اور کاروباری معاملات کی نگرانی کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی آئی پی ایل ٹیم اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے کاروباری امور بھی سنبھالتی ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اس وقت اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔







