فن اور فنکار

دعا لیپا کے عروسی لباس سے کتے کی کونسی یاد جڑی تھی؟ دلچسپ تفصیل سامنے آ گئی

عالمی شہرت یافتہ برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے اپنے عروسی لباس کی ایسی دلچسپ تفصیل بتائی ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

دعا لیپا نے 29 اکتوبر کو نیویارک میں منعقد ہونے والے وال اسٹریٹ جرنل میگزین انوویٹر ایوارڈز کے موقع پر اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میرے عروسی لباس پر کی گئی کڑھائی میں میرے پالتو کتے کا خاکہ بھی شامل تھا، جوکہ خاص طور پر میری محبت اور یادگار لمحات سے جڑا تھا۔

انہوں نے اپنے عروسی لباس کو اپنی زندگی کے ناقابلِ فراموش لمحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیزائنر نے گاؤن کی کڑھائی میں کئی ذاتی اور معنی خیز تفصیلات شامل کیں۔

برطانوی گلوکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں مستقبل میں اپنے پوتے پوتیوں کو بتاؤں گی کہ ان کی دادی نے اپنی شادی پر شینل کا خصوصی طور پر تیار کیا گیا عروسی لباس پہنا تھا۔

واضح رہے کہ دعا لیپا نے برطانوی اداکار کالم ٹرنر سے 31 مئی 2026ء کو لندن میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی، جب کہ 6 جون کو اٹلی کے جزیرے سسلی میں دوسری بڑی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گلوکارہ نے مشہور برانڈ شینل کا خصوصی عروسی گاؤن پہنا۔

جواب دیں

Back to top button