سپیشل رپورٹ

ہر گھنٹے میں 5 خواتین قتل ہوئیں: اقوام متحدہ

دنیا بھر میں گزشتہ سال ہر گھنٹے میں 5 خواتین کو ان کے شریک حیات یا خاندان کے افراد نے قتل کردیا۔

خواتین پر تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں 78 ہزار خواتین کو دانستہ طور پر قتل کیا گیا، جن میں سے 47 ہزار خواتین کے قتل میں ان کے شریک حیات یا خاندان کے افراد ملوث تھے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کے قتل کی سب سے زیادہ شرح افریقا میں ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد امریکا، ایشیا اور یورپ کا نمبر آتا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً ہر 3 میں سے 1 خاتون اپنی زندگی میں جسمانی یا جنسی تشدد کا سامنا کرچکی ہے، تاہم متاثرہ خواتین میں سے صرف 7 فیصد پولیس کو واقعے کی اطلاع دیتی ہیں۔

رپورٹ میں حکومتوں، ذرائع ابلاغ، خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور عوام پر زور دیا گیا ہے کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

جواب دیں

Back to top button