فن اور فنکار

سیٹ پر کریو ممبر کی لاش کی موجودگی میں شوٹنگ جاری رکھی

بھارتی اداکارہ اپاسنا0 سنگھ نے فلمی صنعت کے تلخ حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سیٹ پر عملے کے فرد کی ہلاکت کے باوجود شوٹنگ نہیں روکی جاتی اور بعض اوقات لاش کو ایک جانب رکھ کر کام دوبارہ شروع کر دیا جاتا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اپاسنا سنگھ نے انکشاف کیا کہ فلمی سیٹ پر کام کرنے والے لائٹ مین شدید گرمی میں بلندی پر نصب روشنیوں کا انتظام کرتے ہیں جہاں بعض اوقات حادثات پیش آتے ہیں اور لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، لیکن اس کے باوجود شوٹنگ جاری رکھی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فلمی صنعت میں بھاری سرمایہ کاری ہوتی ہے اور پروڈیوسرز کے روزانہ اخراجات بہت زیادہ ہوتے ہیں، اسی لیے بعض اوقات انسانی جانوں سے زیادہ شوٹنگ مکمل کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر کسی اداکار کی اچانک موت ہو جائے تو اگلے ہی روز اس کی جگہ کوئی دوسرا اداکار لے لیتا ہے، میں سمجھتی ہوں کہ پروگرام کی نشریات اور دیگر وعدے پورے کرنا ضروری ہیں لیکن ایسے واقعات انسان کے دل کو تکلیف پہنچاتے ہیں اور یہ سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ کیا فلمی صنعت انسانیت بھول چکی ہے؟

جواب دیں

Back to top button