بین الاقوامی

غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے

غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا کے کئی ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے حق میں جنوبی افریقا کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں ہونے والے احتجاج میں برطانوی سیاستدان جارج گیلووے نے بھی شرکت کی اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

جنیوا میں بھی صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اور غزہ میں 3 سال سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

وسطی لندن میں بھی فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی۔

اس کے علاوہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا جہاں مظاہرین کو پولیس کے تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

Back to top button