بین الاقوامی

امریکی عدالت نے آصف مرچنٹ کو 330 ماہ قید کی سزا سنا دی

امریکا کی وفاقی عدالت نے آصف مرچنٹ کو 330 ماہ کی قید کی سزا سنا دی۔

اٹارنی جنرل ٹاڈ بلانچ نے 48 برس کے آصف مرچنٹ کو ایرانی ایجنٹ قرار دیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف مرچنٹ امریکا اس مقصد کے لیے آیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں رابطہ کاری کر سکے۔

امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ پاسدارانِ انقلاب نے ایرانی فوج کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے مرچنٹ کو امریکا بھیجا تھا۔

وفاقی جیوری نے مرچنٹ پر مارچ میں فردِ جرم عائد کی تھی، مرچنٹ کو ڈسٹرکٹ جج اریک نے بروکلین کی عدالت میں سزا سنائی تھی۔

امریکی حکام کے مطابق مرچنٹ نے خود کو پاسداران کا رضاکار تسلیم کیا تھا اور یہ بھی کہ اس نے امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کے لیے کرائے کے قاتل کو رقم دی تھی۔

مرچنٹ کو یقین تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ہدف بنایا جائے گا تاہم دیگر اہداف میں اس وقت کے صدر جوبائیڈن اور اقوامِ متحدہ میں امریکا کی سابق مستقل مندوب نکی ہیلی بھی ہو سکتی تھیں۔

مرچنٹ کو کہا گیا تھا کہ کرائے کا قاتل کرمنل یا کسی مافیا کا رکن ہونا چاہیے اور قتل کا منصوبہ سیاسی ریلی میں انجام پانا چاہیے۔

مرچنٹ نے جس شخص کی امریکا میں مدد حاصل کی اس نے ایف بی آئی کو مرچنٹ سے متعلق آگاہ کر دیا تھا اور اس کی مخبری کرتا رہا۔

مرچنٹ نے کرائے کے قاتل کو 5 ہزار ڈالرز بھی دیے تھے، تاہم مرچنٹ کو ٹیکساس کے شہر رچمنڈ سے 12 جولائی کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا جب وہ امریکا چھوڑنے والا تھا۔

جواب دیں

Back to top button