بین الاقوامی

ایران کا بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق بحرین کے الرفاع ہیلی کاپٹر بیس پر ریڈار کو 6 ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

اس حوالے سے پاسدارانِ انقلاب فورس کا کہنا ہے کہ حملے امریکا کے دشمن اقدامات کے خلاف کیے گئے ہیں۔

اس سے پہلے بحرینی وزارتِ داخلہ نے خطرے کا الرٹ جاری کیا تھا، شہریوں کو نزدیکی محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

جواب دیں

Back to top button