کھیل

ویرات کوہلی نے ایک ہی میچ میں کئی نئے ریکارڈ اپنے نام کر لیے

بھارتی کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ناقابلِ شکست 139 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کئی نئے ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

ویرات کوہلی نے ناصرف ون ڈے کرکٹ میں اپنی 55 ویں سنچری مکمل کی بلکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے زیادہ بین الاقوامی سنچریاں بنانے کے معاملے میں سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

سنیل گواسکر نے اپنے کیریئر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 38 میچز میں 13 سنچریاں بنائی تھیں اور اب ویرات کوہلی نے 74 میچز میں اپنی 13 ویں سنچری اسکور کر کے ان کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

ویرات کوہلی نے اس اننگز کے دوران بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے 2 بڑے ریکارڈ بھی اپنے نام کیے ہیں۔

انہوں نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 15 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا جو کہ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔

علاوہ ازیں ویرات کوہلی نے ون ڈے فارمیٹ میں بھارتی سر زمین پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

سچن ٹنڈولکر نے بھارت میں کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں 6 ہزار 976 رنز بنائے تھے، جب کہ ویرات کوہلی نے اپنے رنز کی تعداد 7 ہزار 6 تک پہنچا دی۔

کوہلی نے ترواننت پورم میں کھیلی گئی اپنی اننگز کے دوران ایک اور منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا۔

انہوں نے اس میدان میں ون ڈے کرکٹ کے دوران آؤٹ ہوئے بغیر مجموعی طور پر 338 رنز بنا لیے، جو کسی ایک میدان میں آؤٹ ہوئے بغیر بنائے گئے سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ ہے۔

اس کے ساتھ ہی ویرات کوہلی نے لسٹ اے کرکٹ میں 59 سنچریاں مکمل کر کے سچن ٹنڈولکر کی برابری بھی کر لی۔

اب وہ اپنے ملک میں سب سے زیادہ بین الاقوامی سنچریاں بنانے کے سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے سے بھی صرف ایک سنچری دور ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

جواب دیں

Back to top button