کھیل

نسیم شاہ کا عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن پر دلچسپ سوال، اسپنر کا بھی مزاحیہ جواب

ابوظبی ٹی 10 کے دوران پریس کانفرنس میں پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اسپنر عثمان طارق کے سست بولنگ ایکشن پر دلچسپ انداز میں سوال اٹھا دیا، جس پر عثمان طارق نے بھی مزاحیہ جواب دے کر محفل لوٹ لی۔

رائل ڈیزرٹ چیمپئنز کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ نے عثمان طارق سے سوال کیا کہ جب آپ بولنگ کرتے ہیں تو کیا کبھی محسوس نہیں ہوتا کہ تھوڑی تیزی دکھانی چاہیے؟

نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ بولنگ ایکشن کے دوران بیٹر تو آرام سے ایک کپ چائے بھی پی سکتا ہے، کیا کبھی بیٹر پر ترس نہیں آتا کہ وہ کافی دیر سے انتظار کر رہا ہے۔

اسپنر عثمان طارق نے جواب دیا ہے کہ میں چاہتا ہوں بیٹر سکون سے شاٹ کھیلے تاکہ اسے بھی کھیل کا مزہ آئے اور انہیں بھی لطف اندوز ہونے کا موقع ملے۔

عثمان طارق نے مزید مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ اگر بیٹر کو چائے پینی ہے یا کچھ اور پینا ہے تو وہ اپنی جیب میں ساتھ لے کر آئے۔

واضح رہے کہ یونائیٹڈ ٹائیگرز کی نمائندگی کرنے والے عثمان طارق اپنے منفرد اور رک رک کر بولنگ کرنے کے انداز کے باعث پہچانے جاتے ہیں، وہ گیند کرانے سے عین پہلے رک کر بیٹر کے پاؤں کی حرکت کا جائزہ لیتے ہیں اور پھر اس کے مطابق گیند کراتے ہیں۔

عثمان طارق نے ابوظبی ٹی 10 میں بھی عمدہ آغاز کیا ہے، وہ 2 میچز میں 4 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 5.75 رہا، جو ابتدائی ویک اینڈ کے بعد ٹورنامنٹ میں بہترین ہے۔

جواب دیں

Back to top button