بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ کی اداکارہ ثمرین کور سے منگنی، رومانوی تصاویر وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ و ماڈل ثمرین کور نے منگنی کر لی۔
ارشدیپ سنگھ اور ثمرین کور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔
اس جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی رومینٹک تصاویر میں سے ایک تصویر میں ارشدیپ سنگھ کو ثمرین کور کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انہیں منگنی کی انگوٹھی پہناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ثمرین کور نے منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ زندگی کی طرف سے ملنے والی تمام نعمتوں میں سب سے زیادہ خوشی ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ ملنے کی ہے اور ہم پوری زندگی ساتھ گزارنے کے خواہش مند ہیں۔
واضح رہے کہ ارشدیپ سنگھ اور ثمرین کور کے تعلقات کی خبریں آئی پی ایل 2026ء کے دوران سامنے آئی تھیں، جب ثمرین کو ارشدیپ کی ٹیم کے میچز میں دیکھا گیا۔
بعد ازاں جولائی 2026ء میں ارشدیپ سنگھ نے ثمرین کے ساتھ تصاویر شیئر کر کے اپنے تعلقات کا باضابطہ طور پر سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔







