جرم و سزاسپیشل رپورٹ

جعلی افسر بن کر سیاسی رہنما سے شادی کرنیوالی خاتون زیورات و قیمتی سامان لے کر فرار

بھارتی پنجاب میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما امرندر سنگھ منڈوفل نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک خاتون نے خود کو پی سی ایس افسر ظاہر کر کے مجھ سے شادی کی اور شادی کے چند ماہ بعد سونا، چاندی کے اور دیگر قیمتی سامان لے کر گھر سے فرار ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امرندر سنگھ نے بتایا ہے کہ خاتون کے اہلخانہ نے من وندر کور کو غیر شادی شدہ اور پی سی ایس افسر کے طور پر متعارف کروایا تھا جبکہ من وندر کور کی عمر سے متعلق بھی مبینہ طور پر غلط معلومات دی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امرندر سنگھ نے من وندر کور سے فروری 2026ء میں شادی کی تھی، شادی کی تقریب میں مہمانوں، رشتہ داروں سمیت پنجاب اسمبلی کی معروف سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی تھی، تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔

اے اے پی رہنما امرندر سنگھ کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد معلومات حاصل کرنے پر مجھے معلوم ہوا کہ من وندر کور پہلے بھی شادی شدہ رہ چکی ہے اور طلاق یافتہ ہے، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ خاتون کا 18 سالہ بھی بیٹا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امرندر سنگھ کی شکایت پر پولیس نے دھوکا دہی اور جعل سازی کے الزام میں خاتون سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمے میں خاتون کے بھائی، والدہ، کزن، بھابھی اور سابق گاؤں سرپنچ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات اور نامزد افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button