Blogبین الاقوامی

خاتون کیا ٹرمپ کو جگانے کیلئے بار بار پیٹ پر ہاتھ رکھ رہی تھیں؟ وجہ سامنے آ گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیچھے کھڑی خاتون نے بار بار اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھنے کی وجہ بتا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو وائٹ ہاؤس میں بچوں کے لیے ویکسین سے متعلق نئی سفارشات کے اعلان کے موقع پر ٹرمپ کے ساتھ کھڑی ایک خاتون کو بار بار اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا گیا۔

اسی وقت ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی آنکھیں بند کرتے اور کھولتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ خاتون بار بار اپنے پیٹ پر ہاتھ اس لیے لگا رہی تھی کہ اس کے پیٹ پر ایک بٹن موجود تھا جو کہ ٹرمپ کو سونے کے دوران جگانے کے لیے تھا۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد شدید قسم کی قیاس آرائیاں شروع ہوئیں اور لوگوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

سوشل میڈیا پر جیسے ہی قیاس آرائیوں نے شدت اختیار کی تو فرینکلن نامی خاتون نے اس پر اپنا ردِعمل دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر خاتون نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارے عجیب و غریب لوگوں میں حاملہ ہوں‘۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عوامی تقریبات کے دوران اکثر اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کے بارے میں یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ واقعی سو رہے ہوتے ہیں یا نہیں۔

امریکی صدر نے اس سے متعلق ماضی میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ بیزاری یا محض آرام کرنے کی وجہ سے آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔

https://x.com/jaymefranklin16/status/2087396416670912601?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2087396416670912601%7Ctwgr%5Ec2e2207c477fbd43ad8db8f64b55519606135b0e%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1607220

جواب دیں

Back to top button