پاکستان

کنگر پل چوکی پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

پولیس نے بنوں میں کنگر پل چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا  حملہ ناکام بنا دیا۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق خوارج نے نصف شب چوکی کنگر پل پر بزدلانہ حملہ کیا تاہم پولیس نے بروقت اور فوری کارروائی کر کے  4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

سی پی او کے مطابق کوئیک رسپانس فورس اور سی ٹی ڈی نے واقعے کی جگہ پہنچ کر کلیئرنس آپریشن بھی کیا۔

آئی جی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کو پسپا کرنا جوانوں کی اعلیٰ تربیت و جانبازی کا ثبوت ہے، دہشت گردوں کے لیے خیبر پختون خوا کی سر زمین پر کوئی جگہ نہیں، ان کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button