بین الاقوامی

آبنائے ہرمز: 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والا ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کی بحریہ کا کہنا ہے کہ ممنوعہ راستہ اختیار کرنے والا آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والا سپر ٹینکر 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لے جارہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹکر کے نتیجے میں جہاز پر زوردار دھماکا ہوا اور اس میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹینکر نے اپنے تمام ٹریکنگ اور ریڈار سسٹم بند کر دیے تھے اور امریکی فوجی معاونت کے ساتھ دھوکا دہی پر مبنی طریقہ اختیار کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کی۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز بند ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو امریکی حمایت پر انحصار کرنے کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button