غیر ملکی لڑکی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت ہوگئی، پولیس نے مرکزی ملزم محسن کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ 20 سالہ ڈیانا کے میڈیکل میں زیادتی کا ہونا پایا گیا ہے، اجتماعی زیادتی کا محسن نامی ملزم گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر 2 ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی کے کندھے پر دباؤ اور گھٹنے پر زخم کے نشانات پائے گئے، اس کے جسم سے ڈی این اے کے نمونے بھی مل گئے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی نشے کی حالت میں تھی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کہتے ہیں کہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا محسن نامی ملزم پوش علاقے سے گرفتار کر لیا گیاجبکہ دیگر تنویر اور علی نامی دیگر 2 ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، لڑکی کو مجاز عدالت میں پیش کرکے 164کا بیان بھی حاصل کر لیا گیا۔







