بین الاقوامیٹیکنالوجی
عرب میڈیا کے صحافیوں کے موبائل فونز پر اسرائیلی ہیکنگ کی تصدیق

آپ کا موبائل فون بغیر کسی لنک پر کلک کیے بغیر بھی ہیک ہوسکتا ہے اور آن لائن اشتہار دیکھنا بھی جاسوسی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
یہی کام اسرائیلی کمپنی نے عرب میڈیا سے منسلک صحافیوں کے ساتھ کیا، آن لائن اشتہارات کو جاسوسی کا ذریعہ بنا لیا گیا ہے۔
عرب میڈیا سے منسلک صحافیوں اور عملے کی کم از کم 45 ڈیوائسز میں جاسوسی سافٹ ویئر کی تصدیق ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں کے موبائل فونز میں اسرائیلی کمپنی کے ذریعے اسپائی ویئر پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے، سافٹ ویئر کے ذریعے تصاویر، پیغامات اور پاس ورڈز تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے تحقیقی ادارے سٹیزن لیب نے عرب میڈیا کے صحافیوں کے موبائل فونز پر اسرائیلی حملے کی تصدیق کردی ہے۔
عرب میڈیا نے اسے آزادی صحافت اور عوام کے جاننے کے حق پر حملہ قرار دے دیا ہے۔







