بین الاقوامی
آج سعودی عرب کی فضائیہ کی جانب سے درجنوں حملے کیے گئے: یمن کے حوثیوں کا دعویٰ

یہ حملے حالیہ کشیدگی میں اضافے اور ایران کے حمایت یافتہ اس گروہ کی جانب سے سعودی عرب پر کیے گئے حملوں کے بعد کیے گئے ہیں۔
حوثیوں سے وابستہ خبر رساں ایجنسی سبأ کے مطابق، ’سعودی دشمن کی فضائیہ نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران تعز، الحدیدہ، الجوف اور مأرب صوبوں میں تقریباً 40 فضائی حملے کیے ہیں۔‘
دونوں فریقوں کے درمیان حالیہ ہفتوں میں جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل خبر رساں ادارے رؤٹرز نے آج رپورٹ کیا تھا کہ حوثی باب المندب کی آبنائے پر اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے مزید قریب ہو گئے ہیں۔
باب المندب دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے تجارتی سامان بردار جہاز گزرتے ہیں۔







