بین الاقوامی

حوثی حملے: سعودی عرب نے ’ڈیووس ان ڈیزرٹ کانفرنس‘ 2026ء ملتوی کر دی

سعودی عرب نے حوثیوں کے مسلسل مہلک حملوں کے تناظر میں 2026ء کی ’ڈیووس ان ڈیزرٹ‘ سرمایہ کاری کانفرنس ملتوی کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے تصدیقی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم سرمایہ کاری کانفرنس ’فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو‘ (FII) اگلے سال تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

جاری کیے گئے بیان کے مطابق سالانہ کانفرنس کا آغاز آئندہ ہفتے 26 اکتوبر کو ہونا تھا جو 29 اکتوبر تک جاری رہتی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سال کانفرنس کی نئی تاریخ کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

کانفرنس کی ویب سائٹ کے مطابق متوقع مقررین میں الفابیٹ اور گوگل کی صدر اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر روتھ پوراٹ، گولڈمین ساکس گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ سولومن اور بلیک راک کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو لارنس فنک شامل تھے۔

واضح رہے کہ ’ڈیووس ان ڈیزرٹ‘ کے نام سے موسوم اس کانفرنس کا نام سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔

سعودی حکومت کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں مملکت کے بڑے سرمایہ کاری منصوبوں کو اجاگر کیا جاتا ہے، تاکہ معیشت کو تیل اور گیس پر انحصار سے نکال کر سیاحت، کھیل اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کی جانب منتقل کرنے کے لیے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری حاصل کی جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button