فن اور فنکار

اتنی عزت تو دے ہی سکتے ہیں کہ نامناسب زاویوں سے تصاویر نہ لیں

معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اداکاراؤں کی نامناسب زاویوں سے تصاویر لینے پر فوٹو گرافرز کی ایک بار پھر کلاس لے لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے ممبئی میں آئیفا 2027ء کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران فوٹو گرافرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نامناسب زاویوں سے تصاویر نہیں لینی، یہ یاد رکھنا، آپ لوگ اتنی عزت تو دے ہی سکتے ہیں۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ فوٹو گرافرز کو کم از کم اتنا خیال ضرور رکھنا چاہیے کہ ان کی تصاویر کسی کے لیے باعثِ تکلیف نہ ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے پروگرام ’بگ باس 20‘ کے ایک ایپی سوڈ میں بھی اس مسئلے پر آواز اٹھائی تھی۔

بھارتی اداکار نے موبائل فون میں کیمرے کی سہولت متعارف کروانے والے شخص سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button