بین الاقوامی

ایران کا جوہری بحران امریکا نے ہی پیدا کیا اور تہران پر یکطرفہ پابندیاں بڑھائیں، چین

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کونگ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری بحران امریکا نے ہی پیدا کیا ہے، واشنگٹن یکطرفہ طور پر ایرانی جوہری معاہدے سے دستبردار ہوگیا اور اور تہران کو معاہدے کے وعدوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔

چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’شنوا‘ کے مطابق اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران پر لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق بحران کا آغاز خود امریکا نے کیا۔

اپنے خطاب میں فو کونگ کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے کچھ ارکان صرف ایران پر عدم پھیلاؤ کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے رہے ہیں تاکہ اسرائیل اور امریکا کے فوجی اقدامات کو جائز ٹھہرایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ایرانی جوہری بحران کا آغاز کسی اور نے نہیں بلکہ خود امریکہ نے کیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button