بین الاقوامی

ایران سے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی تہران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ایران کے حوالے سے معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ’صورتحال پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، تاہم ہم ایران کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ معاملات کس سمت میں بڑھتے ہیں۔‘

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکہ نے گزشتہ چھ یا سات ماہ کے دوران اپنی کوئی فوجی نہیں کھویا۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایرانی میڈیا نے ہفتے کی صبح جنوبی ایران میں جزیرہ قشم سمیت بعض مقامات پر حملوں کی اطلاعات دی ہیں تاہم سرکاری طور پر ان حملوں کے نقصانات سے متعلق تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔

جواب دیں

Back to top button