بین الاقوامی

نیویارک کی ترقی کا کریڈٹ لینے پر ظہران ممدانی کا جے ڈی وینس کو کرارا جواب: ویڈیو وائرل

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے شہر میں بہتری کا کریڈٹ ٹرمپ انتظامیہ کو دینے پر طنزیہ ویڈیو جاری کر دی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

نائب صدر جے ڈی وینس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائٹ ہاؤس کا ایک گرافک شیئر کیا جس میں نیویارک میں جرائم کی ریکارڈ کم شرح، قتل کی وارداتوں میں کمی، اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری اور محنت کش خاندانوں کے لیے ٹیکسوں میں کمی کا کریڈٹ ٹرمپ انتظامیہ کو دیا گیا تھا۔

ظہران ممدانی نے اس دعوے پر مزاحیہ انداز میں ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جسے اب تک 62 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

ویڈیو پر 1.9 ملین سے زیادہ لائیکس، 267 ہزار سے زائد بار ری پوسٹس اور 14 ہزار سے زیادہ کمنٹس آ چکے ہیں جبکہ جے ڈی وینس کی اصل پوسٹ کو 4 ہزار سے بھی کم بار ری پوسٹ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاستوں ورمونٹ، ورجینیا، جنوبی کیرولائنا، جورجیا اور فلوریڈا کے متعدد علاقوں میں مڈٹرم انتخابات کے تحت ہونے والی پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کے 151 اور ریپبلکن کے 96 ارکان کو برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

Back to top button