جرم و سزا

خواتین کو شادی کرنے، قابلِ اعتراض تصاویر سے خواتین کو بلیک میل کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد سے بلیک میلنگ کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، یہ ملزمان قابلِ اعتراض تصاویر کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرتے تھے۔

ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان سے موبائل فونز، واٹس ایپ اکاؤنٹس اور اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔

لاہور سے خاتون پر شادی کے دباؤ کے لیے تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں خاتون کو بلیک میل کر کے 2 لاکھ روپے بٹورنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں تصاویر ہٹانے کے عوض 5 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button