بین الاقوامی

خلیجی اتحادی ممالک صدر ٹرمپ سے مایو س ہونے لگے: امریکی اخبار

ایران جنگ خاتمے میں موثر سفارت کاری میں ناکامی پر خلیجی اتحادی ممالک صدر ٹرمپ سے مایوس ہونے لگے۔

امریکی اخبار نے ایران سے جنگ کے تناظر میں عرب، مغربی اور امریکی عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات(یو اے ای)، قطر، کویت اور بحرین کی حکومتیں اب ٹرمپ انتظامیہ کے طرزِعمل پر ناراضی اور بےچینی کا شکار ہیں۔

امریکی اتحادی ممالک اس بات پر پریشان ہیں کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ امن کےلیے ضروری سفارتی عمل کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھانے میں ناکام ہیں۔

مغربی عہدیدار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کا دفاعی معاہدہ بھی ٹرمپ کے لیے واضح اشارہ ہے کہ خلیجی ممالک اب دفاعی سیکیورٹی کے لیے صرف امریکا پر انحصار نہیں کرنا چاہتے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے میں موثر سفارت کاری میں ناکامی پر ہی خلیجی اتحادی ممالک صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مایوس ہونے لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کئی ممالک نے اپنی سرزمین پر امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر بھی غور شروع کر دیا۔

جواب دیں

Back to top button