پاکستان
اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔
وزارت داخلہ نے اسلام آباد اور پنجاب میں رینجرز کو قانونی اختیارات کے تحت مکمل معاونت کی اجازت دی ہے، چیف کمشنر اسلام آباد اور حکومت پنجاب کی درخواست پر رینجرز کی تعیناتی کی اجازت دی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ انتشاری اور مسلح جتھوں کےحملوں پر رینجرز اور پولیس مناسب اور ضروری جوابی ایکشن لے، رینجرز اور پولیس کسی بھی پرتشدد سرگرمی یا خطرے سے نمٹنےکیلئے مکمل اقدامات کرے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رینجرز اہلکار امن و امان اور سیکیورٹی معاونت کیلئے تمام ضروری ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔







