بین الاقوامی

برطانیہ کی اسرائیل مخالف پابندیاں اہم ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کے خلاف برطانیہ کی پابندیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسرائیل مخالف پابندیوں کو اہم قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر ایریکا گویرا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی بستیاں غیر قانونی قبضے، الحاق اور نسلی صفائی کا باعث بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی بستیاں فلسطینیوں کو ان کی زمینوں اور املاک سے محروم کر رہی ہیں، پابندیوں جیسے اقدامات بہت پہلے کیے جانے چاہیے تھے۔

ایریکا گویرا  کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عالمی کوششوں کا اختتام نہیں بلکہ آغاز ثابت ہونا چاہیے، برطانیہ کو اپنے فیصلے پر عملی اقدامات بھی کرنے ہوں گے۔

 ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ برطانیہ کو اسرائیل کو حاصل استثنیٰ کے خاتمے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ اسرائیل سے فوجی تعاون روکنے اور عالمی نظام انصاف کی حمایت کرنے جیسے اقدامات بھی کرے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیرِ خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں سے درآمد ہونے والی اشیاء پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث افراد اور اداروں پر مزید پابندیاں بھی لگائی جائیں گی۔

جواب دیں

Back to top button