بین الاقوامیٹیکنالوجیحیرت انگیز

پینٹاگون نے یو ایف او فائلوں کا دوسرا حصہ جاری کر دیا

آگ کے گولے،  ڈسکز اور شفایابی سے متعلق غیر معمولی سبز روشنی کے گولے، امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلوں کا دوسرا حصہ جاری کر دیا۔

222 فائلز میں لوگوں کے حوالہ جات شامل ہیں، ایک فائل میں 1948 سے 1950 کے درمیان نیو میکسیکو کی خفیہ تنصیب میں مشاہدات اور تحقیقات کے 116 صفحات شامل ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کی جاری فائلز میں ملٹری بیس کے قریب اطلاع کے 209 مشاہدات بھی شامل ہیں۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ امریکی عوام خود یہ سب دیکھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ UFOs سے متعلق جاری پہلی قسط میں کسی اجنبی ٹیکنالوجی یا خلائی مخلوق کے وجود کا کوئی حتمی ثبوت نہیں دیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button