بین الاقوامی
ایرانی فوج حیران کُن ہتھیار تیار کرچکی ہے: جنرل موسوی

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل موسوی نے کہا ہے کہ ایران پر حالیہ مسلط کی گئی دونوں جنگوں میں ہماری جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف اور ایرو اسپیس کمانڈر نے نئے میزائل سٹی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران 2 میزائل ایک ساتھ فائر کرنے والے لانچر کی بھی نمائش کی گئی۔
جنرل موسوی نے کہا ہے کہ ہماری فوج حیران کن اور مؤثر صلاحیتوں کے حامل ہتھیار اور آلات تیار کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ جدید ہتھیار دشمن کو روکنے اور فیصلہ کُن شکست دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف اور ایرو اسپیس کمانڈر نے یہ بھی کہا ہے کہ طاقت کے استعمال اور خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائیں گے۔







