پاکستان
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی فوجی مشق اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر ہو گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ فوجی مشق کا تیسرا ایڈیشن نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوا۔
مشترکہ فوجی مشق کا آغاز 9 نومبر 2026ء کو ہوا تھا جس میں انسدادِ دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔
مشق میں آپریشنل مشقوں اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔
باہمی تربیت اور بہترین عملی طریقہ کار کے تبادلے سے جنگی مہارتوں میں اضافے کی مشقیں کی گئیں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کی عکاس ہے، دونوں ممالک نے دو طرفہ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔







