کھیل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹ سے شکست دیدی

ہانگ کانگ میں جاری سپر سکسز ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

ہانگ کانگ کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 88 رنز بنائے، ششانک سنگھ نے 11 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے ایک اوور میں 10 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد دانیال اور محمد شہزاد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بعدازاں ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے ٹارگٹ 3.5 اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپننگ بیٹر خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 2 چوکوں اور 5 چھکوں کی بدولت 41 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ کپتان عباس آفریدی نے 35 رنز اسکور کیے۔

قومی ٹیم کے بیٹر عبد الصمد اور عرفان خان بالترتیب 7 اور 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جواب دیں

Back to top button