بین الاقوامی

آبنائے ہرمز پر معاہدہ: ایران و خلیجی ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات متوقع

آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدے کے لیے ایران اور خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ میں ملاقات متوقع ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ایران اور خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری آمد و رفت بحال کرنے کے لیے بات چیت کریں گے۔

عمان کی میزبانی میں اجلاس پیر کو عمان کے ساحلی شہر صلالہ میں متوقع ہے، جس میں خلیج تعاون کونسل کے 6 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔

عمان اور ایران آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کے لیے عارضی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، مجوزہ معاہدے کے تحت جہاز ایرانی پانیوں سے آبنائے میں داخل ہوں گے اور زیادہ تر عمانی حدود سے باہر نکلیں گے۔

ایران کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے لیے امریکا کو ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنا اور تیل کی فروخت سمیت دیگر شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ امریکا نے ثالثوں کو بتایا ہے کہ امریکا معاہدے پر واپس نہیں جائے گا اور ایسے جامع معاہدے پر ہی رضامند ہو گا جس میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات بھی شامل ہوں۔

جواب دیں

Back to top button