خبریںسپیشل رپورٹ

معروف عالم دین علامہ رشید ترابی کی 50 ویں برسی

معروف عالم دین، محقق، مفسر اور اتحاد بین المسلیمن کے داعی علامہ رشید ترابی کی آج 50 ویں برسی ہے۔

ریاست حیدرآباد دکن میں کئی نامور شخصیات گزری ہیں، رضا حسین المعروف علامہ رشید ترابیؒ بھی انہیں میں سے ایک ہیں، وہ 9 جولائی 1908ء کو حیدرآباد دکن کے سرکاری افسر مولوی شرف الدّین کے گھر پیدا ہوئے۔

انھوں نے ابتدائی تعلیم حیدر آباد دکن سے ہی حاصل کی، عثمانیہ یونیورسٹی سے بی اے اور الہٰ آباد یونیورسٹی سے فلسفے میں ایم اے کیا، 1940ء میں حیدرآباد دکن کی مجلسِ قانون ساز کے رُکن منتخب ہوئے۔

پاکستان ہجرت کے بعد 1947 میں کراچی کے خالق دینا ہال اور نشتر پارک میں مرکزی مجلس سے خطاب کرتے رہے، علامہ رشید ترابی تفسیر، حدیث اور فقہ کے ساتھ ساتھ مغربی فلسفے پر بھی گہری نظر رکھتے تھے۔

علامہ رشید ترابی کے کلام کا مجموعہ’’شاخ مرجان‘‘ اور ان کی مرتب کردہ کتابیں طب معصومین، حیدرآباد کے جنگلات اور دستور علمی و اخلاقی مسائل شائع ہوچکے ہیں۔

1954ء میں ریڈیو پاکستان سے علّامہ رشید ترابی کی شام غریباں کی مجلس براہِ راست نشر کی گئی، 1969 سے 1973 تک پی ٹی وی سے نشر ہونے والی مجلس شامِ غریباں سے علامہ رشید ترابیؒ خطاب کرتے رہے۔

1956ء میں اسلامی ممالک کی فلاسفیکل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی، خطابت کا یہ آفتاب 18دسمبر 1973ء کو کراچی میں غروب ہوگیا۔

جواب دیں

Back to top button