جرم و سزا

لاہور: غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی خواتین کے اغواء اور اجتماعی زیادتی کے کیس میں ایک غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔ 

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی این اے میچ ہونے والے ملزمان میں نواز کا نام سرِ فہرست ہے، ملزم نواز نے سب سے پہلے غیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دیگر 2 ملزمان میں ساجد اور سکندر کے نام شامل ہیں، ملزم نواز کے اکسانے پر دیگر ملزمان نے بھی زیادتی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے 8 ملزمان کے ڈی این اے سیمپل کراس میچ کے لیے فرانزک لیبارٹری بھجوائے تھے، جبکہ باقی ملزمان کے ڈی این اے سیمپلز کا مزید تجزیہ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button