جرم و سزا

حنا جاوید قتل کیس میں انصاف کی فراہمی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حنا جاوید قتل  کیس میں انصاف کی فراہمی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ حنا جاوید قتل کیس کی تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان سے ذاتی طور پر ملاقات کروں گی۔

اس سے قبل مقتولہ حنا جاوید کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

خط میں اہلخانہ نے کہا تھا کہ پولیس انویسٹی گیشن کمیٹی کے نتائج مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سے براہ راست رابطے کی متعدد کوششیں کیں، کامیابی نہیں ہوئی۔

حنا جاوید کے اہلخانہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحقیقاتی کمیٹی کے طریقہ کار سے انصاف ملنے کی توقع نہیں رہی، حنا جاوید قتل کیس میں تحقیقاتی کمیٹی کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، کیس کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، ملزمان کو تحفظ نہ دیا جائے، قانون کے مطابق انصاف فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button