بین الاقوامی
مشرقِ وسطیٰ عالمی طاقتوں کی کشمکش کا میدان نہیں بننا چاہیے: چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ نے مشرقِ وسطیٰ کو عالمی طاقتوں کی کشمکش کا میدان بننے سے روکنے پر زور دیا ہے۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطہ بڑی طاقتوں کی رقابت اور جغرافیائی سیاسی تنازعات کا میدان نہیں بننا چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ چین سیاسی اور سفارتی ذرائع سے تنازعات کے حل کی حمایت جاری رکھے گا۔
شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام فریقوں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
چینی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین عرب ممالک کے ساتھ رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنا کر خطے میں جلد امن و سکون کی بحالی کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔







