جرم و سزا

طالبہ لائبہ کی خودکشی کا کیس: ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے ریکور

طالبہ لائبہ کی خودکشی کے کیس میں ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ملزم کا ریکارڈ متعلقہ اداروں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسائز اسلام آباد میں ملزم کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ ملزم نعمان مانسہرہ میں فراڈ کے مقدمے میں اشتہاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ریکوری مکمل ہونے کے بعد ملزم کو مانسہرہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button