جرم و سزا

پشاور: حاجی بخت زمین قتل کیس تاحال حل نہ ہو سکا، نہ ملزمان گرفتار کیے جا سکے

پشاور کے علاقے جی ٹی روڈ میں 26 اپریل کو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے حاجی بخت زمین کے قتل کا معمہ تاحال حل نہ ہو سکا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور ناکہ بندی بھی کی، تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود اب تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

مقتول کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے۔

جواب دیں

Back to top button