بین الاقوامیخبریں

فرانس کا اسرائیل سے فوری اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ

فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے اسرائیل سے فوری اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ 

کیتھرین کولونا نے یہ مطالبہ اپنے دورہ اسرائیل کے موقع پر کیا۔

اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن سے ملاقات کے موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیرس کو غزہ کی صورت حال پر گہری تشویش ہے۔

کیتھرین کولونا نے کہا کہ بہت سارے عام شہری مارے جا رہے ہیں۔ یہاں فوری اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اسرائیل لبنان سرحد پراسرائیل سمیت تمام فریقین کشیدگی کم کریں، کشیدگی میں اضافے کا خطرہ موجود ہے۔

کیتھرین کولونا نے کہا کہ اسرائیل سے بھی کہتی ہوں کہ حالات قابو سے باہر ہونا کسی کے بھی مفاد میں نہیں، احتیاط اور کشیدگی میں کمی کا مطالبہ سب پر لاگو ہوتا ہے۔

ادھر رملہ سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کیتھرین کولونا مغربی کنارے میں فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی سے بھی ملاقات کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button