خبریںسیاسیات

سردار لطیف کھوسہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سردار لطیف کھوسہ ایک یا دو روز میں اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان  کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

سردار لطیف کھوسہ پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ تھے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے بعد پارٹی نے 22 ستمبر کو ان کی سی ای سی رکنیت معطل کر دی تھی۔

گزشتہ روز نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرنے والے ہیں جس کا باضابطہ اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ فیملی اور دوستوں سے مشاورت کرنے کے بعد پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، اب یہ فیصلہ کرنا باقی ہے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر میں الیکشن لڑوں گا یا میرا بیٹا۔

جواب دیں

Back to top button