حیرت انگیزخبریں

محبت ہو تو ایسی، دلہا بارات ہیلی کاپٹر پر لے کر پہنچ گیا

خیبر پختون خوا کے علاقے صوابی میں ایک دلہا اپنی دلہن کو لینے ہیلی کاپٹر پر بارات پشاور لے کر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوابی کی کاروباری شخصیت حاجی علی زر کے بیٹے ذکریا کی شادی پر انوکھی بارات گئی، دلہن کی خواہش تھی کہ اس کی رخصتی ہیلی کاپٹر پر ہو۔

دلہن کی فرمائش پوری کرتے ہوئے دلہا کے ابا نے بارات کے لیے ہیلی کاپٹر بک کرا لیا، اور 6 افراد پر مشتمل بارات بہو کو لینے ہیلی کاپٹر پر پشاور پہنچ گئی۔

نجی ہیلی کاپٹر والوں نے بھی موقع سے پورا فائدہ اٹھایا اور دلہا کے ابا کو 22 لاکھ روپے کا بل تھما دیا۔ سوشل میڈیا پر اس بارات کی مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا اس عمل پر ملا جلا رجحان سامنے آ رہا ہے، کسی نے اس پر تنقید کی اور اسراف سمجھا، اور کسی نے اسےمحبت سے تعبیر کیا۔

جواب دیں

Back to top button