توشہ خانہ: وزیرِ اعظم شہباز شریف و نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کو ملے تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئیں

کابینہ ڈویژن نے اکتوبر 2026ء میں توشہ خانے کو موصول ہونے والے تحائف کا ریکارڈ جاری کر دیا جس کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور دیگر سرکاری شخصیات کو مختلف تحائف ملے۔
دستاویزات کے مطابق وزیرِ اعظم کو ٹی سیٹ، تسبیح، کراکری سیٹ، مالدیپ کی کشتی کا ماڈل، ٹیبل کلاک اور دیگر تحائف موصول ہوئے۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کو کرسٹل ٹی کپ سیٹ، ہولی سی میڈل، بحرین کا روایتی بحری جہاز کا ماڈل اور گھڑی تحفے میں دی گئی۔
چین میں پاکستان کے سفیر خالد ہاشمی کو 2 قیمتی موبائل فون جبکہ وزیرِ اعظم کی بہو کو مالدیپ کا روایتی لباس تحفے میں دیا گیا۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2026ء میں موصول ہونے والے تمام تحائف توشہ خانے میں جمع کروا دیے گئے ہیں۔
حکومت 1997ء سے ستمبر 2026ء تک کا توشہ خانے کا ریکارڈ پہلے ہی عوام کے لیے جاری کر چکی ہے۔







