پاکستان
بلوچستان میں ٹرین آپریشن آج معطل

بلوچستان میں ٹرین آپریشن آج ایک روز کے لیے معطل کر دیا گیا۔
پاکستان ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہو گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جناح پیپلز ٹرین بھی آج نہیں چلے گی۔
پاکستان ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے آج کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس سندھ کے شہر جیکب آباد تک محدود ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین آپریشن ضروری مرمتی کام کے باعث 1 روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔







